شمالی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بلدیاتی ادارے تاحال غیر فعال
بلدیاتی نظام کو جمہوریت کی بنیاد کہا جاتا ہے،انتخابات کوڈیڑھ سال گزرگیا،کامیاب امیدوارتاحال چارج سے محروم
پیر 29 جون 2015 21:11
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) بلوچستان میں ڈیڑھ سال قبل بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا مگر چمن سمیت شمالی بلوچستان کیبیشتر اضلاع میں تاحال بلدیاتی ادارے غیر فعال ہونے سے عوامی مسائل جوں کے توں ہیں۔ بلدیاتی نظام کو جمہوریت کی بنیاد کہا جاتا ہے،اس لئے بلوچستان حکومت نے پہل کرتے ہوئے 7 دسمبر 2013 کو بلدیاتی انتخابات کرائے،مگر ضلعی کونسلوں ،میونسپل کارپوریشنز اور کمیٹیوں کے چیرمین اور وائس چیرمین کے انتخاب میں ایک سے ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ گیااوریوں اس عرصے کے دوران شہری اور دیہی مسائل کے انبارلگتے گئے۔
بلوچستان کے دوسرے بڑے اور اہم تجارتی سرحدی شہر چمن کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ، نکاسی آب کا ابترنظام،گلی محلوں میں کچرے کے ڈھیر،ناکارہ اسٹریٹ لائٹس،کھیل کے میدانوں کی کمی ،پارک اور تفریح گاہوں کی کمی جیسے مسائل برسوں سے حل طلب ہیں۔(جاری ہے)
چمن کے اکثر علاقوں میں فراہمی اب اور ٹریفک جام کا معاملہ سنگین ہوتا جا رہا ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بدتر حالت سے مسافروں کو شدید پریشانی ہے۔
چیرمین میونسپل کارپوریشن چمن کا کہنا ہے کہ مسائل انہیں ورثے میں ملے ہیں، اب تک تو انہیں چارج بھی نہیں دیا گیا، چارج ملنے کے بعد مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرینگے۔شہری کہتے ہیں کہ چمن میں بس، ٹرک، ویگن اڈا کی ضرورت قیام پاکستان سے محسوس کی جارہی ہے مگر کسی نے توجہ نہیں دی، عام آدمی کی دسترس والا یہ نظام مستقبل میں چمن شہر کی قسمت بدل سکے گا یا نہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
-
ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار
-
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ڈی آر ایس پاکستان اور امریکہ مسٹر ٹوڈ شے کی ملاقات
-
زمین کے تنازعہ پر قتل کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ، گندم خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اراکین اسمبلی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی
-
غیرقانونی بھرتی کا ریفرنس،شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہ ہو سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.