ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیئے بغیر ملک قوم ترقی نہیں کرسکتی ، سعداﷲ باروزائی

مسلمان اپنے ذاتی اختلافات ختم کرکے اسلام کی سر بلندی کیلئے کردار ادا کریں ،بیان

پیر 29 جون 2015 21:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء )جماعت اہلسنت بلوچستان کے صوبائی نائب ناظم اعلی صاحبزداہ میر سعداﷲ باروزائی نے اپنی تحریر ی بیان میں کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیئے بغیر ملک و قو م ترقی نہیں کر سکتی دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے فوجی عدالتوں کا قیا م عمل میں لایا گیا جس پر پو ری قو م متحد ہے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی ترقی ، بقاء اور استحکام کیلئے مسلمان اپنے ذاتی اختلافات ختم کرکے اسلام کی سر بلندی کیلئے کردار ادا کریں قیام امن کے دعویدادوں کو چاہیئے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے ساتھ انکو پنا ہ دینے ،مالی معاونت اور ہمدردی اور حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے اور انکے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں جب تک یہ ناسور جڑسے ختم نہیں ہوگا اس وقت تک دہشتگردی بھی ختم نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو ملک بھر میں پھیلایا جائے جہاں بھی دہشت گردوں اور انکے حامیوں کی اطلاح ہو فی الفور ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کی جائے اور انکا مکمل صفایا کیا جائے جب تک ایک بھی دہشت گرد یا اس کا حامی موجود رہے گاافراتفری کا ما حول اور خوف کی فضاء قائم رہے گی کیو نکہ ایک مچھلی پورے تالاب کو گندا کردیتی ہے ۔