خیبر پختونخواہ حکومت صوبہ کی ناکام ترین حکومت ہے صوبے میں کرپشن کی شرح میں اضافہ ہو چکا ہے اور عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں، خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کی کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو

پیر 29 جون 2015 21:18

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت صوبہ کی ناکام ترین حکومت ہے صوبہ میں کرپشن کی شرح میں اضافہ ہو چکا ہے اور عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں، جماعتی کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں میں جس نوعیت کی کرپشن کی جا رہی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، صوبائی وزراء خود کرپشن کی نہ صرف سرپرستی کررہے ہیں بلکہ براہ راست کمشن کی وصولی اور سرکاری رقوم کی خرد برد میں ملوث ہیں اور عمران خان شفافیت کے دعووں تک محدود ہیں اور اپنے وزراء کی کرپشن کو روکنے کی سکت سے محروم ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبہ میں پولیس کا نظام تمام دعووں کے باوجود عوامی مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ کا باعث بنا ہوا ہے، صوبہ بھر میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ، صرف ڈیرہ اسما عیل خان ہی نہیں بلکہ پورے صوبے میں تھانوں میں بغیر رقوم کے ایف آئی آر تک درج نہیں کی جاتیں، بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی سرپرستی صوبائی حکومت نے کی، اور اب بھی صوبائی وسائل بلدیاتی اداروں میں من پسند افراد کو کھپا نے میں استعمال ہو رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں کرپشن عروج پر ہے،صوبے کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے، ایک روپے جہاں لگتا ہے وہیں دس روپے ظاہر کرکے نو روپے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں اور خود تحریک انصاف کے کارکن اپنی ہی جماعت اور صوبائی وزراء کی کرپشن کے خلاف احتجاج کررہے ہیں مگر عمران خان کارروائی کے بجائے کرپٹ افراد کی ہی سرپرستی کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :