ہنگامی صورت حال میں ہمیشہ ہلال احمر کا کردار مثالی رہا ہے ،ملک زاہدجمیل لک

پیر 29 جون 2015 21:20

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) انجمن ہلال احمر کے ضلعی انچارج ملک زاہدجمیل لک نے کہا ہے کہ ہنگامی صورت حال میں ہمیشہ ہلال احمر کا کردار مثالی رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں حالت جنگ اور ہنگامی حالات میں ہلال احمر پر اعتماد کیا جاتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے معززین شہر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں ہلال احمر کے رضاکاروں نے ہمیشہ مشکل ترین حالات میں دکھی انسانیت کی بے لوث خد مت کی ، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسما عیل خان میں بھی ہلال احمر کے رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے تاہم نوجوانوں میں رضاکاریت کا جذبہ اجاگر کرنے اور انہیں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیئے تربیت کی فراہمی کا عمل بھی یہاں جاری رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک بہت بڑی نیکی ہے جس سے اطمینان قلب نصیب ہوتا ہے ۔