کوئٹہ میں جان محمد روڈ پر مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ ، پولیس انسپکٹر جاں بحق

پیر 29 جون 2015 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس انسپکٹر جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ صدیقیہ مسجد کے قریب مسلح افراد نے گاڑی نمبر AHP997 پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس انسپکٹر نسیم اختر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے مقتول کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے اس بابت مزید تفتیش کی جارہی ہے۔