آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر صارفین کو بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی زندگی اجیرن بنانے میں مصروف ہے
جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا بیان
پیر 29 جون 2015 21:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر صارفین کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے والے فیصلے کی اطلاعات پر گھری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کے زخموں پر نمک پاشی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے پہلے ہی عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے۔
سحر وافطار اور تراویح میں بجلی سے محروم کرکے عوام کو سخت اذیت سے دوچار کیا جارہا ہے۔ اب آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر صارفین کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرکے عوام پر بجلی گرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی زندگی اجیرن بنانے میں مصروف ہے۔ موجود ہ حکومت نے اپنے انتخابی مہم کے دوران نہ صرف عوام کو ریلیف دیکر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بلکہ ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کے بلند بانگ دعوے کئے تھے مگر دوسال گذرجانے کے باوجود توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے کاروبار معیشت تباہ اور معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.