بلو چستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن مستحق بچوں کے بنیادی معیاری تعلیم تک رسائی دینے کے لئے عالمی ڈونرز سے فنڈ کے لئے رابطے کرے ،صوبائی مشیر تعلیم سرداررضا محمد بڑیچ

پیر 29 جون 2015 21:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) صوبائی مشیر تعلیم سرداررضا محمد بڑیچ نے کہاہے کہ بی ای ایف بلوچستان کے مستحق بچوں کے بنیادی معیاری تعلیم تک رسائی دینے کے لئے عالمی ڈونرز سے فنڈ کے لئے رابطے کریں اور انہوں نے اس ضمن میں محکمہ تعلیم کی طرف سے ہر تعاون کی یقین دہانی کرائی ان خیالات کااظہار انہوں نے بلو چستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے دفتر واقع جناح ٹاؤن کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

افتتاح کے بعد بی ای ایف سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر تعلیم نے تعلیم خصوصاً ECE تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔اور بی ای ایف سٹاف کی ان خصوصی حالات میں صوبے کے دور دراز علاقوں میں بنیادی معیاری تعلیم تک رسائی دینے کی بہت تعریف کی اور بی ای ایف سٹاف کی ایماندارانہ اور انتھک کوششوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

مشیر تعلیم نے مزید کہا کہ بی ای ایف بلوچستان کے مستحق بچوں کے بنیادی معیاری تعلیم تک رسائی دینے کے لئے عالمی ڈونرز سے فنڈ کے لئے رابطے کرے اور انہوں نے اس ضمن میں محکمہ تعلیم کی طرف سے ہر تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

اس دوران ایم ڈی بی ای ایف نے مشیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ایشیاء بک فاؤنڈیشن کی جانب سے دئیے گئے امریکی اور یورپی معیار کے ECE کتابوں کا تحفہ دیا۔اس سے پہلے ایم ڈی بی ای ایف پرفیسر ڈاکٹر عبدالتواب خان اچکزئی نے کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ، سیکر ٹری تعلیم عبدالصبو ر کاکڑ اور بی ایی ایف سٹاف کی انتھک کوششوں سے کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ کے تنخواہوں کا دیرینہ خواہش پورا ہوگیا۔

اور کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ جو کہ تقریبا 9 سالوں سے انتہائی قلیل تنخواہوں اوسطا 4000 چار ہزار روپے پر اپنے خدمات احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ان کی اس ایماندارانہ اور مخلص خدمات کو سرا ہا اور خوشخبری دیتے ہوئے کہاکہ کمیونٹی سکولوں کے ان اساتذہ کے تنخواہوں کو چار ہزار 4000 سے بڑھا کر کم از کم دس ہزار0 1000 کردیئے گئے ہیں ۔اور کہا کہ اگلی ماہ سے اساتذہ کو انشائاﷲ نئے اضافہ شدہ تنخواہیں ملیں گے ۔

ایم ڈی نے مشیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بی ای ایف سٹاف نے اپنی ایماندارانہ اور پروفیشنل صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 218 کمیونٹی سکولوں کی تعمیر کو یقینی بنایا ۔ورلڈ بینک نے بی ای ایف کی پرفارمنس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اور بی ای ایف سٹاف کی محنت کو سراہتے ہوئے بی ای ایف کے مطالبے اور خواہش پر تمام تعمیر شدہ 218 کمیونٹی سکولوں کے لئے فرنیچر اور سولر پینل کے فراہمی کے لئے تین لاکھ بیس ہزار روپے اور باقی تمام غیر تعمیر شدہ 415 کمیونٹی سکولوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے فراہم کئے ہے۔

اور بی ای ایف سٹاف نے اس قلیل مدت میں ان تمام چیزوں کو یقینی بنا کر بلوچستان کے تمام اضلا ع میں تعمیر شدہ اور غیر تعمیر شدہ کمیونٹی سکولوں کو مذکورہ رقم اور سامان فراہم کردیا ہے ۔آخر میں ایم ڈی نے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ ،سیکرٹری تعلیم عبدالصبور کاکڑ کے اساتذہ کے تنخواہیں بڑھانے پر شکریہ ادا کیا۔اور ساتھ ہی ساتھ کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ کے 9 سالوں سے قلیل تنخواہوں پر خدمات سرانجام دینے کی بھر پور تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :