پیپلز پارٹی کے رہنما اشرف سوہنا سے رابطہ کر کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے رہے

پیر 29 جون 2015 21:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماپارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کرنے سے قبل اشرف سوہنا سے رابطہ کر کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی رہنما اشرف سوہنا کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کی خبریں سامنے آنے کے بعداتوار کے روز سے ان سے مسلسل رابطے میں تھے اور انہیں فیصلہ تبدیل کرنے کیلئے قائل بھی کرتے رہے ۔

ذرائع کے مطابق اشرف سوہنا کو ان کے تحفظات دور کرنے کیلئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی لیکن ان کا کہنا تھاکہ اب پانی سر سے گزر چکا ہے ۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے قبل بھی پارٹی کئی رہنماؤں نے اشرف سوہنا سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی ۔

متعلقہ عنوان :