قومی کبڈی ٹیم جلد بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کریگی‘ وقاص اکبر

کئی ممالک سے رابطے ہیں جلد ہی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا جائیگا‘منیجر قومی کبڈی ٹیم

پیر 29 جون 2015 21:42

قومی کبڈی ٹیم جلد بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کریگی‘ وقاص اکبر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) قومی کبڈی ٹیم کے مینجر وقاص اکبر اور کوچ غلام عباس بٹ نے کہا ہے کہ قومی کبڈی ٹیم جلد ہی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کریگی جس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، کئی ممالک سے رابطے ہیں جلد ہی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا جائیگا، پیر کے روز اپنے ایک بیان میں مینجر قومی کبڈی ٹیم وقاص اکبر اور غلام عباس بٹ نے کہا کہ پاکستان کی قومی کبڈی ٹیم کا دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے، بہت سے ممالک سے رابطے ہیں، قومی ٹیم جلد ہی بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کریں گی جس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،ٹورنامنٹس کے حوالے سے مختلف ممالک سے ملکر لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ کبڈی کے کھیل کو عروج پر پہنچانے میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کا کردار انتہائی اہم ہے،ان کی کاوشوں سے کبڈی کے کھیل کو فروغ ملا ہے ،سپورٹس بورڈ پنجاب ماضی کی طرح کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریگا، گزشتہ برس ورلڈ کبڈی لیگ اور کبڈی ورلڈ کپ میں بھی قومی کبڈی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کو تیاری کیلئے ہر طرح سے سہولتیں فراہم کیں، ہمارے نوجوان کھلاڑی پرعزم ہیں اور مستقبل میں ہونیوالے ایونٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیلئے ٹائیٹل جیتیں گے۔

متعلقہ عنوان :