لاہور سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 29 جون 2015 21:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کو ملا جلا رجحان رہا جس دوران مجموعی طور پر76 کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 15کمپنیوں کے حصص میں اضافہ6کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ55کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس2.02پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5827.70 بندہوا۔ مارکیٹ میں کل9 لاکھ51 ہزار700 حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں این آئی بی بنک لمیٹڈکے3لاکھ59 ہزارحصص ۔ سلک بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ حصص۔ جبکہ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے89ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضا فہ عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.65روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستا ن پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.00روپے کم ہو گئی۔