حیرت انگیز بچی، جو چلنا نہیں جانتی مگر چڑھنا جانتی ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 29 جون 2015 21:53

حیرت انگیز بچی، جو چلنا نہیں جانتی مگر چڑھنا جانتی ہے

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جون۔2015ء)ایک محاورہ سنا تھا کہ چلنے سے پہلے دوڑنا۔ لگتا ہے ننھی ایلی فارمر نے یہ محاورہ نہیں سنا تھا، اس لیے الگ ہی کام کر دیا۔ ایلی فارمر ابھی چلنا نہیں جانتی تھی کہ اس نے دیواروں پر چڑھنا شروع کر دیا۔ 20 ماہ کی ایلی فارمر دو کوہ پیماؤں راشیل اور زیک فارمر کی بیٹی ہے، جو پیدا ہوتے ہی ماں باپ کے نقش قدم پر چلنے لگی۔

(جاری ہے)

فیس بک پر اپ لوڈ کی ہوئی اس کی بہت سی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ننھی بچی دیوار پر چڑھ کر نیچے اپنے والدین کو بڑے فخریہ انداز میں دیکھ رہی ہے۔اب وہ بچی اپنے ماں باپ کے ساتھ فلیگ سٹاف، ایریزونا میں واقع مقامی جم میں جاتی ہے۔ اس کے باپ زیک نے بتایا کہ اس کی بچی پیدائشی کوہ پیماء ہے، اس نے پہلی دفعہ جب آنکھ کھولی تب سے ہی وہ کوہ پیماؤں کی کمیونٹی کو دیکھ رہی ہے۔ ایلی کے والدین اسے لیدر کے نرم جوتے پہنا کر رکھتے ہیں، وہ جب بھی کہیں چڑھنے کی کوشش کرتی، وہ اس کے آس پاس موجود رہتے تاکہ اسے گرنے نہ دیں۔ایلی کی ماں راشیل ابھی سے اپنی ننھی بیٹی کو ورزش کراتی ہے