بد صورت کتوں کا مقابلہ حسن

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 29 جون 2015 21:54

بد صورت کتوں کا مقابلہ حسن

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جون۔2015ء)کواسی موڈو نامی کتے کو دنیا کے بد صورت ترین کتے کا تاج پہنایا گیا۔ دوغلی نسل کے اس کتے کمر کی ہڈی کچھ عجیب سی ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے اس کتے کو بدصورت ترین کتا سمجھا گیا۔ سونوما میرین فیئر مقابلہ پیٹالوما، کیلی فورنیا میں ہوا مقابلے کے فائنل میں کواسی سمیت 27 کتے شریک تھے۔ اس مقابلے میں لوزاہاٹچی ، فلوریڈا کے کتے کواسی کو بد صورت کتے کا اعزاز ملنے کے ساتھ ساتھ اسے 1500 ڈالر انعام بھی ملا ہے۔

اس کے علاوہ اس نے نیو یارک اور سان فرانسسکو میں ہونے والے میڈیا ایونٹس میں بھی شرکت کی۔ سونوما کاؤنٹی میں ہونے والے اس مقابلے میں مقامی کتوں کے ساتھ ساتھ فلوریڈا، ایڈاہو، نیواڈیا اور ایریزونا کے کتوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقابلے کے ججوں نے کتوں کو سکور دینے کے لیے انہیں دیکھتے ہی پہلا تاثر، غیر معلوماتی خصوصیات، قدرتی بدصورتی، شخصیت اور دیکھنے والے افراد کے تاثرات کو مد نظر رکھا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مقابلے سے لوگوں میں ہر طرح کے کتوں کو پالنے کا رحجان پروان چڑھے گا۔ اس مقابلے اور سونوما میرین فیئر کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر کرین سپینسر کا کہنا تھا کہ ہمیں نسل سے کچھ لینا دینا نہیں، اصل چیز شخصیت اور اندرونی خوبصورتی ہے، جس نے کتوں کے اس مقابلوں کو روشن کر دیا۔