کراچی اور سندھ کے مسائل کی اصل ذمہ دار ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ہیں ‘سراج الحق

حکومت کو ماضی کی طرح اب سنی ان سنی نہیں کرنی چاہیے ،نہ ہی رات گئی بات گئی والا معاملہ ہونا چاہئے , وزیر اعظم کراچی کے مسئلہ پر کراچی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس بلائیں ،تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے سیاست سے بالاتر ہوکر فیصلے کئے جائیں , خصوصی کمیشن بناکر سرکاری اداروں میں سیاسی بنیادوں پر میرٹ سے ہٹ کر کی گئی بھرتیوں کو ختم کیا جائے ،میرٹ پردوبارہ بھرتیاں کی جائیں , کراچی کو تین سو بلین کا خصوصی پیکیج دیکر پچاس سالہ ترقیاتی منصوبہ بنایا جائے‘سینیٹر سراج الحق کی کراچی کے دورہ سے واپسی پر منصورہ میں پریس کانفرنس