پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے اضافے کی تجویز وزارت پیٹرولیم کو ارسال

پیر 29 جون 2015 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھجوادی تاہم قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔

(جاری ہے)

ذ رائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز پیش کی گئی۔ سمری میں ہائی اوکٹین کی قیمت میں 7 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر فیصلہ وزارت خزانہ کریگی۔

متعلقہ عنوان :