اسلام آباد بلدیاتی الیکشن ٗ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

قانون سازی نہ ہونے سے شدید مشکلات ہیں۔ سپریم کورٹ رہنمائی کرے اور ابہام دور کرے ٗالیکشن کمیشن کا موقف

پیر 29 جون 2015 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) اسلام آباد بلدیاتی الیکشن، قانون سازی نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے قانون سازی نہ ہونے پرالیکشن کمیشن کے وکیل نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ عدالتی حکم پر ہی انتخابی شیڈول، ووٹرز فہرستیں، حلقہ بندیوں کا کام مکمل کیا گیا۔ قانون سازی نہ ہونے سے شدید مشکلات ہیں۔ سپریم کورٹ رہنمائی کرے اور ابہام دور کرے۔