میڈیا کمیشن کیس کی سماعت دوجولائی تک ملتوی کردی گئی

وزارت اطلاعات اورپی بی اے میں پیمرا ممبرزکے ناموں پراتفاق نہ ہوا تو ہم خود فیصلہ کرینگے ٗجسٹس جوادایس خواجہ

پیر 29 جون 2015 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) میڈیا کمیشن کیس کی سماعت دوجولائی تک ملتوی کردی گئی جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات اورپی بی اے میں پیمرا ممبرزکے ناموں پراتفاق نہ ہوا تو ہم خود فیصلہ کرینگے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کی،پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت اطلاعات اورپی بی اے میں پیمرا ممبرزکے ناموں پراتفاق نہیں ہوسکا، جس پرجسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ وزارت اطلاعات ونشریات اور پی بی اے میں پیمرا ممبرزکے ناموں پر اتفاق نہ ہوا توہم خود فیصلہ کرینگے، عدالت نے کیس کی سماعت دوجولائی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :