گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ مسائل کی وجہ ہے، کے الیکٹرک
بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث مجبوراً چند مستثنیٰ فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، ترجمان
پیر 29 جون 2015 22:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے اپنے صارفین سے گزارش کی ہے کہ وہ گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ کی بنا پر غیر ضروری آلات کے استعمال سے گریز کریں۔یہ درخواست کے الیکٹرک کی جانب سے پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
مذکورہ بیان کے مطابق اس وقت شہر میں بجلی کی اوسط طلب 3000میگاواٹ سے بھی زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ تیکنکی خرابیوں کے باعث نہ صرف یہ کہ کینپ سے بھی بجلی کی فراہم بند ہے بلکہ گیس کے پریشر میں کمی کے باعث بعض پلانٹس بھی اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ بجلی پیدا نہیں کر پارہے ہیں لہٰذا بجلی کی طلب اور پیداواور میں فرق بڑھ گیا ہے۔
کے الیکٹرک نے اپنے صارفین سے درخواست کی ہے کہ غیر ضروری آلات سے استعمال سے گریز کریں اور بجلی کے زیاں سے حتی الامکان بچیں۔ کے الیکٹرک کے ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ جو علاقے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ تھے ان علاقوں کے محض چند فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے تمام علاقوں میں نہیں اوراس کا مقصد تمام شہر میں بجلی کی فراہمی کو متوازن بنانا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.