صوبائی وزراء ہزار سے زائد انسانی ہلاکتوں سے جان خلاصی کی کوششوں کے بجائے شہریوں کی مشکلات کی کمی کیلئے اقدامات کریں،سینیٹر شاہی سید

کے الیکٹرک کا احتساب کرکے ہزاروں انسانی جانوں کے نقصان کا حساب لیا جائے،صدر اے این پی سندھ

پیر 29 جون 2015 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام کی مشکلات کم ہونے کو نہیں آرہی ہیں شہر میں پانی کے بحران برقرار ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے صوبائی وزراء ہزار سے زائد انسانی ہلاکتوں سے جان خلاصی کی کوششوں کے بجائے شہریوں کی مشکلات کی کمی کے لیے اقدامات کریں صرف بیان دینے سے فرائض منصبی کی ادائیگی ممکن نہیں بلکہ عوام کے مسائل کا حل کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے ایک ہفتے بعد صوبائی حکومت خواب غفلت سے جاگی جس کی وجہ سے شہریوں میں احساس محرومی پیدا ہوابروقت اقدامات کرلیے جاتے تو حالات اتنے سنگین نا ہوتے ملک کو معاشی طور پر چلانے والے شہر کے ساتھ ایک مرتبہ پھر زیادتی کی گئی شہریوں کی مشکلات میں کمی کے لیے وفاقی حکومت آگے بڑھ کر اقدامات کرے ،باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر نے مذید کہا کہ صوبائی ووفاقی حکومت،تمام سیاسی جماعتیں،سوئی سدرن گیس کمپنی،میڈیا سمیت دیگر ادارے ہلاکتوں کی ذمہ داری کے الیکٹرک پر عائد کررہے ہیں نیپرا کی رپورٹ کے بعد کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرکے بھر پور کاروائی کی جائے ہزار سے زائد ہلاکتوں کی سب سے زیادہ ذمہ داری کے الیکٹرک پر عائد ہوتی ہے کے الیکٹرک نے اپنے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی اور نا ہی بجلی کی لائنوں کی مرمت کے لیے مناسب سرمایہ خرچ کیا ،کے الیکٹرک کا احتساب کرکے ہزاروں انسانی جانوں کے نقصان کا حساب لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :