مصر ٗوکیل استغاثہ ہشام برکات ایک بم حملے میں زخمی

وکیل استغاثہ کو شیشے کے ٹکڑے لگنے سے آنے والے زخموں کا علاج کیا جا رہا ہے ٗپولیس جہادی مسلح گروہوں نے مصر میں سکیورٹی فورسز پر حملے بھی تیز کر دیے

پیر 29 جون 2015 22:22

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) مصر میں وکیل استغاثہ ہشام برکات ایک بم حملے میں زخمی ہو گئے ہیں ان کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ وکیل استغاثہ کو شیشے کے ٹکڑے لگنے سے آنے والے زخموں کا علاج کیا جا رہا ہے۔قاہرہ کے مضافاتی علاقے ہیلی پولس میں ان کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں ان کے دو محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2013 میں صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ جانے کے بعد سرکاری وکیل ہشام برکات نے ہزاروں کی تعداد میں شدت پسندوں پر مقدمات چلانے کی سفارش کی تھی اس ضمن میں اخوان المسلمین کے حامیوں کے خلاف کارروائی کے دوران سینکڑوں افراد کو سزائے موت یا عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔دوسری جانب جہادی مسلح گروہوں نے مصر میں سکیورٹی فورسز پر حملے بھی تیز کر دیے ہیں۔پیر کو ہونے والے حملے کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ دھماکہ خیز مواد ہشام برکات کے قافلے کے قریب ایک گاڑی کے نیچے رکھا گیا تھا۔ہشام برکات کو ماضی میں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں مصر میں سرگرم دولت اسلامیہ نے چھ جنگجوؤں کی پھانسی کے بعد عدلیہ کے خلاف حملوں کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :