فلسطینی خاتون نے چیک پوائنٹ پر اسرائیلی خاتون سیکورٹی اہلکار کو چاقو مار کر زخمی کر دیا

پیر 29 جون 2015 22:22

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) فلسطینی خاتون نے مغربی کنارہ اور مقبوضہ بیت المقدس کے درمیانی شہر بیت اللحم میں چیک پوائنٹ پر اسرائیلی خاتون سیکورٹی اہلکار کو چاقو مار کر زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو فلسطینی خاتون مردوں اور خواتین کو علیحدہ علیحدہ کرنے والی چیک پوائنٹ پر پہنچی اور چاقو ناکال کر فوجی خاتون پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق حملہ آور فلسطینی خاتون کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :