ناگویا: شمسی طیارہ سفر کے مشکل ترین سفر پر بالاخر روانہ

امپلس2 نامی شمسی طیارہ جاپان کے شہر ناگویا سے امریکی جزیرے ’ہوائی‘ کے لیے روانہ ہوا

پیر 29 جون 2015 22:36

ناگویا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)دنیا کے گرد چکر لگانے والا شمسی طیارہ اپنے سفر کے مشکل ترین سفر پر بالاخر روانہ ہوگیا ہے۔ سولر امپلس2 نامی شمسی طیارہ جاپان کے شہر ناگویا سے امریکی جزیرے ’ہوائی‘ کے لیے روانہ ہوا ہے، اسے سفر کا مشکل ترین مرحلہ کہا جارہا ہے، کیونکہ طیارے کو ہوائی جزیرے تک پہنچنے کے لیے 7900کلومیٹر کا فاصلہ بغیر کہیں رکے طے کرنا ہے اور یہ فاصلہ 5دن اور 5راتوں میں طے ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بحر الکابل پر خراب موسم کے باعث پرواز کو گزشتہ ہفتے منسوخ کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ ماہ طیارے نے چین سے اپنے اگلے مرحلے کے لیے پرواز بھری تھی، تاہم خراب موسم کے سبب اسے جاپان کے شہر ناگویا میں اترنا پڑا تھا۔`