وزیر اعظم کا سرکاری مصروفیات کے باعث دورہ کراچی ملتوی،یکم جولائی کو جائیں گے

پیر 29 جون 2015 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اہم سرکاری مصروفیات کے باعث ایک روزہ دورہ کراچی ملتوی کر دیا ،یکم جولائی کو کراچی جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچنا تھا جہاں پر انھیں گرمی میں ہلاکتوں، توانائی بحران اور کے الیکٹرک کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی جانی تھی جبکہ وزیر اعظم نے سول ہسپتال کا دورہ کرنا تھا جہاں گرمی کی شدت سے متاثرہ افراد کی عیادت کرنی تھی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے بھی ملاقات متوقع تھی لیکن اہم سرکاری مصروفیات کے باعث وزیراعظم نواز شریف نے دورہ کراچی ملتوی لاہور سے اسلام آباد آنا پڑا،وزیر اعظم نواز شریف 2 روزبعد یکم جولائی کو کراچی جائیں گے

متعلقہ عنوان :