برطانوی حکومت نے ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کی "را" سے مدد لینے کے بیان کی تصدیق کردی

muhammad ali محمد علی پیر 29 جون 2015 22:45

برطانوی حکومت نے ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کی "را" سے مدد لینے کے ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) برطانوی حکومت نے ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کی "را" سے مدد لینے کے بیان کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے بی بی سی رپورٹ میں ایم کیو ایم پر الزامات کے شواہد سے متعلق پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا۔ جوابی خط باضابطہ طور پر کل حکومت پاکستان کو ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف بھی برطانوی حکام کے خط کے منتظر ہیں اور اسی وجہ سے وزیر اعظم کا دورہ کراچی بدھ تک ملتوی کیا گیا ہے۔ خط کے جواب میں برطانوی حکام کی جانب سے متحدہ کے رہنماء طارق میر کے لندن پولیس کو بھارتی فنڈنگ سے متعلق بیان کی تصدیق کی گئی ہے۔ خط کے باضابطہ موصول ہوجانے کے بعد حکومت پاکستان برطانیہ کے جواب کی روشنی میں کوئی حتمی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :