سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا ، انیل کپور

خوشی ہے کہ میری بیٹی بالی وڈ میں میرا نام روشن کر رہی ہے ، انٹرویو

پیر 29 جون 2015 22:46

سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا ، انیل کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) بالی وڈ کے اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں تین بچوں کا باپ ہوں لیکن سیکھنے کے عمل سے گزر رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

میں نے اپنے بچوں کو یہ بھی سکھایا ہے کہ ہمیشہ سیکھتے رہو انہوں نے کہا کہ میرے لئے ساری فلم انڈسٹری ایک فیملی کی طرح ہے میں نے یہاں بہت اچھا وقت گزارا ہے انہوں نے کہا کہ میری بیٹی بالی وڈ میں اچھا کام کر رہی ہے وہ میرا نام روشن کر رہی ہے اور میں اس خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ میرے دوستوں کی تنقید نے مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے انڈسٹری میں قدم رکھنا آسان نہیں تھا لیکن میں نے نشیب و فراز کا سامنا ہمت سے کیا اور آگے بڑھتا گیا ۔

متعلقہ عنوان :