سلمان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ایک اعزاز رہا ہے ، کرن جوہر

آئندہ اداکاری نہیں کروں گا ، میڈیا سے گفتگو

پیر 29 جون 2015 22:46

سلمان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ایک اعزاز رہا ہے ، کرن جوہر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) بالی وڈ کے فلمسٹار کرن جوہر نے کہا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا میرے لئے ہمیشہ ایک اعزاز رہا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان خان بالی وڈ کے بڑے اور سٹار اور بہترین لوگوں میں سے ایک ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا میرے لئے ہمیشہ سے اعزاز رہا ہے جبکہ ان کے ساتھ پہلی بار 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ” کچھ کچھ ہوتا ہے “میں کام کیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اپنی اداکاری سے خوش نہیں جس کی وجہ سے آئندہ اداکاری نہیں کروں گا ۔