حکومت بھارت کی ایم کیوایم کی مالی مدد کامعاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے سے پہلے اپنے ہاتھ مضبوط کرے ، بی بی سی کو رپورٹ سے متعلق ثبوت دینا چاہیے ایم کیوایم کے پاس بچنے کا ایک راستہ محمد انور اور طارق میر کی جانب سے اعترافی بیانات کی واپسی ہے ، کراچی آپریشن میں مشکلات آتی رہیں گی
سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل(ر) اطہر عباس کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 29 جون 2015 23:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل(ر) اطہر عباس نے کہا ہے کہ حکومت کو بھارت کی جانب سے ایم کیوایم کی مالی مدد کے کے معاملے کو اقوام متحدہ میں جانے سے پہلے اپنے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں، بی بی سی کو رپورٹ سے متعلق ثبوت دینا چاہیے، ایم کیوایم کے پاس بچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ اس کے رہنما محمد انور اور طارق میر اپنے اعترافی بیانات کی تردید کریں ، کراچی آپریشن میں مشکلات آتی رہیں گی۔
وہ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بی بی سی کی رپورٹ کے معاملے کو قطعی طور پر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس میں انتہائی سنجیدہ الزامات لگائے گئے ہیں اور خاص کر اس میں براہ راست بیان دینے والوں کا حوالہ دیا گیا ہے اور بھارت سے پیسے لینے والوں کا بیان موجود ہے، پاکستان کا کیس اس وقت مضبوط ہو گا جب برطانیہ پاکستان کو ریکارڈ بیانات دے گا اور حکومت کو اقوام متحدہ میں جانے سے پہلے اپنے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیئیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
-
جرمن کارکنوں نے پچھلے برس 1.3 بلین گھنٹے اوور ٹائم کیا، زیادہ تر بلامعاوضہ
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.