سی ڈی اے کا مالی سال2015-16 کا37 ارب 69کروڑ روپے زائد کا بجٹ منظور، 21 ارب روپے ترقیاتی ، 16 ارب روپے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے مختص
پیر 29 جون 2015 23:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) سی ڈی اے بورڈ نے مالی سال2015-16 کے37ارب 69کروڑ 53لاکھ 30ہزار بجٹ(37,695.33 ملین)روپے بجٹ کی منظوری دے دی ۔ پیر کو یہ منظوری چیئرمین ، سی ڈی اے معروف افضل کی زیرِ صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر مین منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ارکان نے شرکت کی۔ 37 ارب روپے سے زائد کی مالیت کے بجٹ میں سے 21 ارب روپے ترقیاتی جبکہ16 ارب روپے غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کہا کہ گذشتہ مالی سال کی طرح رواں مالی بھی سی ڈی اے کے بجٹ کا محور ترقیاتی سر گرمیوں کو بنایا گیا ہے تاکہ یہ سال بھی گذشتہ سال کی طرح ڈیویلپمنٹ کے سال کے طور پر ہی جاری رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال میں سی ڈی اے کو نئے سیکٹروں کی ڈیویلپمنٹ پر ہی خرچ کیا جائے گا۔(جاری ہے)
نئے بجٹ میں اراضی کے حصول اور متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کے لیے ایک ارب سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔
جبکہ اسلام آباد میں جاری مختلف اہم منصوبوں کے لیے بھی ڈیڑھ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ سی ڈی اے کو نئے مالی سال میں پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی مد میں 427 ملین روپے، مینٹی ننس گرانٹ کی مد میں 2197 ملین روپے بھی ملیں گے جبکہ سی ڈی اے سیلف فنانسنگ کے تحت20664 ملین روپے اور ریونیو اکاؤنٹ کے تحت14407 ملین روپے حاصل کرے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کہا کہ گذشتہ مالی سال میں ٹیکس اور بجلی کے بلوں کی مد کے علاوہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے باوجود سخت مالیاتی ڈسپلن کے باعث بجٹ کو نہایت متوازن رکھا گیا ہے جس کے لیے سی ڈی اے کے تمام شعبوں کی کاوشیں لائق ِ تحسین ہیں ۔سی ڈی اے کے نئے بجٹ میں (زیروپوائنٹ سے روات تک) اسلام آبادہائی وے، پارک انکلیو کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل، مارگلہ ہائی وے کے دوسرے مرحلے، 7th ایونیو کی اپ گریڈیشن ، سیکٹرC-14 ، C-15،C-16 ،سیکٹر آئی12- اور آئی15- کی ڈیویلپمنٹ، سیکٹر D-12 کے باقیماندہ کاموں کی تکمیل اور سیکٹر E-12 میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ کری ماڈل ویلج ،فیصل ایونیو پر انڈر پاسسز کی تعمیر ، پریڈ گراؤنڈ، سیکٹرD-12 کے مراکز کی ڈیویلپمنٹ ، اسلام آباد میں جدید سلاٹر ہاؤس کی تعمیر، سی ڈی اے کے کیپٹل ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور اضافی بلاک کی تعمیر، پارکنگ ایریاء اسلام آباد میں سیمی کورڈ مارکیٹ کی تعمیر۔ سی ڈی اے کی حصول شدہ اراضی کی حفاظت کے لیے باڑ ،شہری سہولیات کے سینٹرکی تعمیر اور ڈیویلپمنٹ سیکٹروں کی مینٹی نینس کے لیے بھی رقم رکھی گئی ہے۔ سی ڈی اے کے بجٹ میں زیرو پوائنٹ سے جی ٹی روڈ تک اسلام آبادہائی وے کے سگنل فری کوریڈور کے اہم منصوبے کے لیے بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ نئے مالی سال میں اسلام آباد کے مرکز F-10 میں ملٹی لیول کار پارکنگ کے پلازہ کی تعمیر کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سیکورٹی انتظامات، اراکین اسمبلی کے لیے 104 فیملی سوئٹس اور پاک سیکرٹریٹ میں مسجد کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کے لیے بھی مالی سال 2015-16 میں رقم مختص کی گئی ہےمزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.