وفاقی دارلحکومت کے مختلف تھانوں میں ایک کروڑ48لاکھ کے بوگس چیکس پر مقدمات درج

پیر 29 جون 2015 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں ایک کروڑ 48لاکھ 50ہزار روپے کے جعلی چیک کے مقدمات درج، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام، ملزم شاہ رخ سلیم نے دو گاڑیاں غائب کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پلاٹ کاروباری لین دین میں ملزمان نے ایک کروڑ 48 لاکھ پچاس ہزار روپے کے چار چیک جعلی دے دیئے، تھانہ آئی نائن نے فرمان احمد کی درخواست پر ملزم مرزا سعید اختر بیگ کے خلاف پلاٹ کے لین دین میں ایک کروڑ آٹھ لاکھ کا چیک دیا جو کہ آئی ایٹ کے بینک سے ڈس آنر ہو گیا، شالیمار تھانہ میں احسن نذیر نے درخواست دی کہ ملزم شاہ رخ سلیم نے گاڑی کے لین دین میں بارہ لاکھ پچاس ہزار روپے کا چیک دیا جو کہ ایف الیون کے بینک سے ڈس آنر ہو گیا، ملزم شاہ رخ سلیم نے رانا رفیق کی دو گاڑایں سود کر کے لیں بعد میں نہ رقم دی اور نہ ہی دو گاڑیاں واپس کر رہا ہے ، بہارہ کہو پولیس نے محمد جمیل کی درخواست پر ملزم عابد محمود کے خلاف پلاٹ کے لین دین میں 28 لاکھ روپے کا چیک ڈس آنر ہو نے پر مقدمہ درج کرلیا۔