بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کے سلسلے میں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس آئندہ ایک دو روز میں ہو گا،مشاورت کے بعد حکمت عملی طے کی جائے گی

پیر 29 جون 2015 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کے سلسلے میں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس آئندہ ایک دو روز میں منعقد ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بی بی سی کی رپورٹ میں بھارت کی جانب سے ایم کیو ایم کو مالی مدد اور کارکنوں کو عسکری تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے انکشافات سامنے آنے کے بعد معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کو بھی نیو یارک سے پاکستان طلب کر لیا گیا ہے جو اسلام آباد پہنچ چکی ہیں ، اس حوالے سے آئندہ ایک دو روز میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو گا ج سمیں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی، وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی (آج) وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گی جس کے بعد وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھ کر پاکستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے آگاہ کریں گی

متعلقہ عنوان :