سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران سے دوبارہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ملاقات

دباؤ میں ہوں مہلت دی جائے،شمائلہ عمران کا جواب

پیر 29 جون 2015 23:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) برطانوی میٹرو پولیٹن پولیس سکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنماء عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران سے دوبارہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ملاقات کی، شمائلہ عمران نے برطانوی پولیس سے کہا کہ میں دباؤ میں ہوں مہلت دی جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو برطانوی میٹرو پولیٹن پولیس سکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنماء عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

جس میں برطانوی پولیس نے عمران فاروق کی بیوہ کو پاکستان میں پکڑے جانے والے ملزمان کی تفتیش سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں دوبارہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے کہا۔ جس پر مقتول کی بیوہ شمائلہ عمران نے برطانوی پولیس سے کہا کہ اس وقت میں شدید دباؤ میں ہوں اور اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ بیان ریکارڈ کرا سکوں اس کیلئے مجھے کچھ وقت دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :