وفاقی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد اعظم کا سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر ،وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت وزارت کے حکام اور سینئر صحافیوں کی شرکت

افطار ڈنر میں کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں کی صورتحال، طاہر القادری کی پاکستان آمد اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبصرے

پیر 29 جون 2015 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری محمد اعظم کا سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات صباء محسن سمیت دیگر حکام اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری محمد اعظم کی جانب سے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات صباء محسن، پی آئی او راؤ تحسین، علی خان، ڈی جی الیکٹرانک میڈیا شفقت جلیل، ڈی جی الیکٹرانک میڈیا محمد سلیم، وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر حکام اور سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

افطار ڈنر میں کراچی میں شدید گرمی سے بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں کی صورتحال، پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبصرے ہوتے رہے۔