ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کا خواب حقیقت کا روپ دھار گیا

پیر 29 جون 2015 23:28

ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کا خواب حقیقت کا روپ دھار گیا

ایڈیلیڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29جون ۔2015ء ) ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کا خواب حقیقت کا روپ دھار گیا ،نیوزی لینڈ نے رواں سال دورہ آسٹریلیا کے دوران ڈ ے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیلیڈ اوول میں 27نومبر سے یکم دسمبر تک شیڈول تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ڈے نائٹ ہوگا اور اس میں پنک کوکبرا گیند استعمال کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے کئی کھلاڑیوں کو ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ پر تحفظات ہیں تاہم انہوں نے آسٹریلیا کے ساتھ 4سال سے ٹیسٹ سیریز نہ ہونے کے باعث ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔ادھر آسٹریلیو ی کوچ ڈیرن لیمن نے ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ عوام کی بڑی تعداد کرکٹ دیکھنے آئے ۔ میچ آسٹریلیو ی وقت کے مطابق میچ دوپہر 2بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا اور 9بج کر 30منٹ پر ختم ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :