کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی رہائی آج متوقع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 10:44

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30جون 2015ء) : ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی جیل سے رہائی آج متوقع ہے. تفصیلات کے مطابق عامر خان نے کل عدالت میں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے تھے لیکن عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث عامر خان کے ریلیز آرڈر جاری نہیں کیے گئے. آج عدالتی آفس نے عامر خان کی جانب سے جمع کروائی گئی مچلکوں کی دستاویزات پر اعتراضا ت لگا کر واپس کر دئے ہیں جبکہ ملزم کے وکلا کو ہدایت کی ہے کہ دستاویزات کی دوبارہ تصدیق کروائی جائے.

متعلقہ عنوان :