کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں ہیٹ اسٹروک اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست دائر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 11:10

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30جون 2015ء) : سندھ ہائی کورٹ میں ہیٹ اسٹرول اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی. درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کے الیکٹرک اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا.

(جاری ہے)

اور موقف دیا کہ کے الیکٹرک نجکاری معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے، وفاق کی جانب سے کے الیکٹرک کو 650 میگا واٹ کی امداد بھی مہیا کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود کے الیکٹرک اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہے اور صارفین کو مہنگی بجلی فروخت کر رہی ہے، جس پر عدالت نے کے الیکٹرک ، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین کو یکم اگست کے لیے نوٹس جاری کر دئے.

متعلقہ عنوان :