اسلام آباد : سپریم کورٹ میں نایاب پرندوں کے شکار کے خلاف درخواست کی سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 11:29

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30جون 2015ء) : سپریم کورٹ میں عرب شہزادوں کے نایاب پرندے تلور کے شکار کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر عائد کیے گئے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور چاروں ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کر دئے۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دئے کہ کہ اگر عرب شہزادے شکا ر کے لیے آتے ہیں تو صوبائی حکومت انہیں کیوں نہیں روکتی، حکومت نایاب پرندوں کے شکار کی اجازت کیسے دے سکتی ہے؟؟ تاہم عدالت نے جولائی کے آخری ہفتے تک درخواست کی مزید سماعت ملتوی کر دیا۔