متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کی رہائی عمل میں نہ آسکی

منگل 30 جون 2015 11:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کی رہائی عمل میں نہ آسکی‘ انسداد دہشت گردی عدالتی آفس نے عامر خان کے ضمانتی مچلکوں پر اعتراض لگا دیا اور ملزم کے وکلاء کو ضمانتی مچلکوں کی دوبارہ تصدیق کرانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی رہائی عمل میں نہ آسکی عدالت نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنما کی دس لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی تھی تاہم عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث عامر خان کے رہائی کے آرڈر جاری نہ ہوسکے تھے۔

منگل کو بھی انسداد دہشت گردی آفس نے عامر خان کے ضمانتی مچلکوں پر اعتراض لگا دیا اور ملزم کے وکلاء کو ضمانتی مچلکوں کی دوبارہ تصدیق کی ہدایت کی جس کی وجہ سے ان کی رہائی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :