وفاقی دارلحکومت سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہووٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خواشگوار

منگل 30 جون 2015 11:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہووٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خواشگوار ہوگیا ،ٹھنڈی ہواوٴں کے چلنے سے گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ،محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش پیش گوئی کی ۔

منگل کو محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران کراچی سمیت ملک کے کسی علاقے میں گرمی کی شدید لہر کا کوئی خطرہ نہیں۔رواں ہفتہ کے دوران جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ، سبی اور مکران ڈویڑن مین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 - 47 ڈگری سنٹی گریڈ ہو سکتا ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان،بہاولپور ، ڈی جی خان ڈویژن)، خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، ژوب، سبی، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان،بہاولپور ، ڈی جی خان ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، لاہور، کوئٹہ ڈویژن، بالائی فاٹا اور بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش منگلا میں 34 ملی میٹر جبکہ ملتان 25، راولپنڈی 14، مری، اسلام آباد 13، بارکھان 11، سیالکوٹ 10، قصور، ایبٹ آباد، مالم جبہ 08،مظفر آباد 06، پاراچنار، سید شریف 04، کوٹلی، راولاکوٹ، گجرات، جہلم 03، بالاکوٹ، سکردو، بہاولپور 02، ڈی جی خان، منڈی بہاوٴالدین 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، تربت میں47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی، دالبندین، لسبیلا، بہاولنگر، اوکاڑہ، رحیم یار خان اور نورپورتھل میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :