مانسہرہ،فائرنگ سے نومنتخب کونسلر زرین شاکر بھائی سمیت جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

منگل 30 جون 2015 11:42

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مانسہرہ کے نواحی گاؤں سریالہ میں فائرنگ کے واقعے میں نومنتخب کونسلر زرین شاکر اور بھائی جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ نومنتخب کونسلر زرین شاکر کے بیٹے کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :