ایڈمنسٹریٹر کراچی کے احکامات ہوا میں ‘ دفاتر میں صبح سے ہی ایئرکنڈیشنرچلتے رہے

منگل 30 جون 2015 11:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے‘ دفاتر میں صبح سے ہی ایئرکنڈیشنر آن کردیئے گئے جبکہ انتظامیہ نے گیارہ بجے سے پہلے ایئرکنڈیشنز چلانے پر پابندی عائد کی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی کی طرف سے گزشتہ روز دیئے گئے احکامات کو انہی کی انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا دفاتر میں صبح سے ہی ایئرکنڈیشنز کمروں کو ٹھنڈا کرتے رہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے گزشتہ روز بجلی بحران کی وجہ سے گیارہ بجے سے پہلے ایئرکنڈیشنز چلانے پر پابندی عائد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :