کوئٹہ : ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی عائد کر دینی چاہئیے، وزیر داخلہ بلوچستان میر سر فراز بگٹی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 11:45

کوئٹہ : ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی عائد کر دینی ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30جون 2015ء) : کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر سر فراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا چاہئیے، بی بی سی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم ”را“ کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر پابندی لگا دینی چاہئیے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے حساس اداروں نے چار مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ مختلف کارروائیوں میں 3 سے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل بھی کیا، 2 ملزمان کو ایف سی نے پکڑا اور وفاق کے حوالر کر دیا. صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک مخالف سازشیں محض بلوچستان ہی میں نہیں بلکہ پورے ملک میں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ ہم کسی کو بھی اپنی سر زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے. اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں بھی” را“ امن و امان کو خراب کرنے کی کوششیں کر رہی ہے.