کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری،محکمہ موسمیات نے اگلے 3دنوں میں بوندا باندی کی نوید سنا دی

منگل 30 جون 2015 11:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) کراچی میں اگلے3 دنوں میں بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی جبکہ پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری سنائی ہے کہ اگلے تین دنوں میں بوندا باندی کی ہو گی جس سے کراچی میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے کراچی میں پڑنے والی گرمی سے سینکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔دوسری جانب پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور ٹھنڈی ہواوٴں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔

متعلقہ عنوان :