امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی روکنے کے لئے ملک بھر میں ایف بی آئی کے کمانڈ سنٹر قائم

منگل 30 جون 2015 11:49

نیو یارک ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ایف بی آئی نے امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی روکنے کے لئے ملک بھر میں کمانڈ سنٹر قائم کردیئے ۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق داعش کی طرف سے امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا اندیشہ موجود ہے۔ دہشت گرد شاپنگ مالز جیسے کم سیکیورٹی والے ایسے علاقوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ ایف بی آئی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس خطرے سے نمٹنے کے لئے داعش کے زیادہ سے زیادہ حامیوں کی گرفتاری کی حکمت عملی پر عمل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :