داعش برطانیہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہی ہے" بر طا نو ی وزیر اعظم

منگل 30 جون 2015 12:08

داعش برطانیہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہی ہے" بر طا نو ی وزیر اعظم

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند گروپ دولت اسلامی "داعش" برطانیہ میں دہشت گردی کی خطرناک کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں کو اطلاعات ملی ہیں کہ داعش نے برطانیہ میں مخصوص مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

برطانیہ کے علاوہ دوسرے مغربی ملکوں میں بھی داعش دہشت گردی کی سازشیں کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ لندن "داعش" کو مغرب کے لیے ایک حقیقی خطرہ سمجھتا ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے گذشتہ جمعہ کو تیونس میں ہونے والی دہشت گردی اور اس کے نتیجے میں 30 برطانوی سیاحوں کی ہلاکت کے واقعے کو سنہ 2005ء میں لندن میٹرو میں ہونے والی دہشت گردی سے بدترین واقعہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تیونس میں جو کچھ ہوا ایک عظیم مذہب کی تعلیمات میں تحریف کا نتیجہ ہے جس میں ایک ایسا گروپ ملوث ہے جو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے نوجوانوں کی ذہن سازی کرتا اور موت بانٹا پھرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شام اور عراق میں ایسے عناصرموجود ہیں جو برطانیہ میں دہشت گردی کی خوفناک کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

جب تک ان دونوں ملکوں میں "داعش" موجود ہے اس وقت تک برطانیہ کو خطرات لاحق رہیں گے۔حال ہی میں اخبار "ڈیلی ٹیلیگراف" میں برطانوی وزیراعظم کا ایک مضمون بھی شائع ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف سخت اقدامات کرنے پریقین رکھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ "عدم برداشت کا مظاہرہ کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں۔ جو شخص بھی انتہا پسندانہ خیالات کی ترویج کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :