شیخوپورہ : کوٹ پنڈی داس میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

منگل 30 جون 2015 12:10

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) شیخوپورہ کے علاقے کوٹ پنڈی داس میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے اہلکار دوملزم فیصل اور ولی اللہ کو ریکوری کے لیے کوٹ پنڈی داس لیجارہے تھے کہ ملزموں کے ساتھیوں نے انھیں چھڑانے کے لے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دونوں ملزمان زخمی ہوگئے اور اسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے جبکہ ہلاک ڈاکووں کو چھڑانے کے لیے پولیس پرحملہ کرنے والے ملزمان جوابی کارروائی پر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :