کرپشن الزامات پر بھارت نے کرکٹرز کو خود ہی کلین چٹ تھما دی
منگل 30 جون 2015 12:15
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرپشن الزامات کے شکار کرکٹرز کو خود ہی کلین چٹ تھما دی، بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ آئی سی سی نے ہمیں سریش رائنا، رویندرا جڈیجا اور ڈیوائن براوو کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اس کا مطلب وہ بے قصور ہیں۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس کیس کی فائل بند ہوچکی، تازہ شواہد ہوئے تو دوبارہ کھول سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی کی جانب سے چنئی سپر کنگز میں شامل تین انٹرنیشنل کرکٹرز سریش رائنا، جڈیجا اور ڈیوائن براوو پر ایک بلڈرسے فلیٹ اوررقومات حاصل کرنے کا الزام عائد کیا گیا، انھوں نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کے نام اکتوبر 2013 میں لکھے گئے خط میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ مذکورہ بلڈر مبینہ طور پر ایک بکی ہے، اس نے آئی پی ایل فرنچائز خریدنے کی بھی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا تھا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.