آل پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، سپریم الیون، یوسی سی روات اوربابر الیون نے کامیابی حاصل کرلی

منگل 30 جون 2015 12:18

آل پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، سپریم الیون، یوسی سی روات اوربابر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) آل پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپریم الیون، یوسی سی روات اوربابر الیون کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے، اس موقع پر اے ایچ ایف کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر زمان نصراللہ خان نیازی مہمان خصوصی تھے جبکہ کرنل (ر) شہزاد، کرنل(ر) اشفاق بھٹی، سابق قومی کرکٹ کوچ محمد اکرم، سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید قریشی اور چیف آرگنائزر عبدالرحمن کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، گذشتہ رات نیشنل ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں میں سپریم الیون نے زرین الیون کو11 رنز سے ہرا دیا۔

سپریم الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 87 رنزبنائے ، جواب میں زرین الیون کی ٹیم مقررہ ہدف پورا نہ کرسکی، بلکہ اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر76 رنز بنائے، دوسرے میچ میں یوسی سی روات نے ڈوگر الیوں کو اوربابر الیون نے المرجان اسٹیٹ الیون کو شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 132 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،میچز کے اختتام پرقرعہ اندازی کے ذریعے زرولی خان نے موٹر سائیکل وصول کیا اور دیگر انعامات بھی تقسیم کئے گئے، واضع رہے کہ ٹورنامنٹ کمیٹی ٹورنامنٹ ہر دوسرے روز قرعہ اندازی کے ذریعے ایک موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی انعامات بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :