قومی فٹ بال ویمن لیگ کی تیاری کیلئے ینگ رائزنگ سٹار کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

منگل 30 جون 2015 12:18

قومی فٹ بال ویمن لیگ کی تیاری کیلئے ینگ رائزنگ سٹار کلب کے کھلاڑیوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب راولپنڈی کے زیراہتمام قومی فٹ بال ویمن لیگ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ او پی ایف کالج ایچ ایٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگیا کلب کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 35 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں سے 28 خواتین کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں رپورٹ کی ہے اور امید ہے کہ باقی کھلاڑی آئندہ چند روز میں رپورٹ کر دیں گی، ان کھلاڑیوں کو کوچز شاہداحمد خان اورعبدالوحید جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں۔