میڈونا کے پڑوسیوں نے گلوکارہ کو ٹیکس چور قرار دے دیا

منگل 30 جون 2015 12:28

میڈونا کے پڑوسیوں نے گلوکارہ کو ٹیکس چور قرار دے دیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاپ سنگر میڈونا کے پڑوسیوں نے گلوکارہ کو ٹیکس چور قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

گلوکارہ نیویارک ٹاؤن کے ایک پرتعیش علاقے میں 49 لاکھ ڈالر مالیت کے مینشن میں رہتی ہیں تاہم ان کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ان کی پڑوسن ایک چور ہے دراصل میڈونا نے اپنے گھر سے ملحقہ 24 ایکڑ زمین مقامی حکومت سے زراعتی مقاصد کے لئے حاصل کی ہے اس زمین پر ٹیکس کی ادائیگی سے بھی انہیں چھوٹ ملے گی اب میڈونا کے پڑوسیوں کا خیال ہے کہ یہاں کھیتی باڑی کے نام پر ڈرامہ کھیلا جائے گا تاکہ اسی زمین سے ملحقہ میڈونا کے شاہانہ گھر میں ان کی شاہ خرچیوں کی جانب دنیا کی توجہ نہ جائے ۔