فلمسٹار ثناء نے کراچی کے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی

منگل 30 جون 2015 12:33

فلمسٹار ثناء نے کراچی کے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) فلمسٹار ثناء نے ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ” اپنا “ کے ہمراہ کراچی کے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اداکارہ ثناء جو ڈاکٹروں کی انٹرنیشنل تنظیم ” اپنا “ کی ایمبسڈر بھی ہیں نے گزشتہ روز امریکہ سے آئے اور پاکستانی ڈاکٹروں کے ہمراہ کراچی میں گرمی ، لو اور لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ مریضوں کی قطر ہسپتال سمیت مختلف ہسپتالوں میں عیادت کی ۔ اس موقع پر ثناء نے مریضوں کو گلدستے اور منرل واٹر کی بوتلیں بھی دیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :