وطن عزیز سے جہالت کے اندھیروں کو دو رکرنے کیلئے بچوں کو بنیادی تعلیم دلوائی جائے‘ گلوکار شہزاد رائے

منگل 30 جون 2015 12:34

وطن عزیز سے جہالت کے اندھیروں کو دو رکرنے کیلئے بچوں کو بنیادی تعلیم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) گلوکار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ دکھی انسانیت کی مدد کو اپنی زندگی کا مشن بنا لوں ، خدا نے انسان کو ایک خاص مقصد کیلئے دنیا میں بھیجا ہے کہ وہ دوسروں کے زیادہ سے زیادہ کام آسکیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تعلیمی میدان میں ترقی یافتہ ملکوں سے بہت پیچھے رہ گیا ہے ۔اب ہمیں ملک کے لاکھوں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا اور اس نیک مقصد کیلئے حکومت اور مخیر حضرات کو آگے آنا ہوگا ۔ شہزاد رائے نے کہا کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو بنیادی تعلیم دلوائیں تاکہ وطن عزیز سے جہالت کے اندھیروں کو دو ر کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :